لڑکی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان کو سزائے موت

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لڑکی کے اغوا اور تاوان کے مقدمے میں 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لڑکی کے اغوا برائےتاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو سزا سنا دی۔

جرم ثابت ہونے پر3ملزمان کو2،2 مرتبہ سزائے موت کاحکم دیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تمام منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادبھی ضبط کرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ملزمان نے14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ایک کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمان نےوالدین سے 30 لاکھ روپے تاوان وصول کر کےبچی کو چھوڑا تھا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں