پاکستانی خبریں

گوجرانوالہ جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ گوجرانوالہ کے حوالے سے لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ گزشتہ شب رات 10 بجے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا۔

اہف آئی آر میں سڑک بند کر کے عوام کو پریشان کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہدرہ چوک کو کنٹینرز لگا کر ٹریفک کو معطل کیا گیا اور بغیر اجازت ٹریفک روکنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقدمہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک، بلال یاسین، سمیع اللہ، سیف الملوک کھوکھر سمیت ہزاروں کارکن نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق صوبے پر حملہ آور ہو تو انصاف کی توقع کیسے کی جائے؟ شاہد خاقان

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آ کر خطاب بھی کیا گیا اور خطاب کے دوران حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button