پاکستانی خبریں

کیپٹن صفدرکو آصف زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا: زلفی بخاری

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتےہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کوآصف زرداری کی چال قرار دیتے ہوئے کہا 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سےغدار ہیں۔

 واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سعیدغنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے الزام کراچی پولیس پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ مزارقائدپرکیپٹن صفدرنےجوکچھ کیاوہ نامناسب تھا، جس اندازمیں کراچی پولیس نےگرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پرنہیں ہوئی۔

Related Articles

Back to top button