پاکستانی خبریں

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کے سامنے لوگوں کے گو نیازی گو اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے

لاہور میں موبائل فونز اور کمپوٹرز کے کاروبار کے لیے مشہور حفیظ سنٹر میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ پر آخری اطلاعات تک قابو نہیں پایا جا سکا اور اب مدد کے لیے پاک فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچیں تو نوازشریف زندہ باد اور حکومت مخالف نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا جس کے بعد وہ وہاں سے واپس روانہ ہوگئیں ۔

 "حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے بعد پہنچی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے سامنے لوگوں کے گو نیازی گو اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگا دیے ۔۔ بے بس وزیر وہاں رک پی نہ پائیں "۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

شہر بھر سے 30 سے زائد فائربریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، آٹھ گھنٹے گزرنے کے بعد آگ نے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور اب انتظامیہ کا کہناہے کہ پاک فوج سے بھی مدد لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق صبح 6 بجے پلازے کی دوسری منزل پر واقع ایک موبائل کی دکان میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزل پر واقع تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں، تاہم آگ نے تیسرے چوتھے فلور کی کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ پلازے میں موبائل، کمپیوٹر اور الیکٹرونس کی دکانیں ہیں، اور آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تعین نہیں کیا جا سکا۔

پلازے کی چھت پر کئی سو لیٹر جرنیٹر کے لئے ڈیزل موجود ہےاور آگ پلازے کی چھت کی جانب پھیل رہی ہے جس سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے، تاہم اتوار کا روز ہونے کی وجہ سے مارکیٹ بند تھی اور فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

Related Articles

Back to top button