پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری اور وقتی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کوعوام نے منتخب کیاہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے5سال پورے کیے، پی ٹی آئی حکومت بھی کرےگی۔

بلاول نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر کاذکر کیا، کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی توپاکستان نے موثرآوازاٹھائی۔ بلاول سے کہناچاہتا ہوں بھارتی بیانیے کاحصہ نہ بنیں۔ بلاول اپنے بیانات سے کشمیریوں کومایوس نہ کریں، ہرپاکستانی کشمیرکے معاملے پرایک تھا، ہے اوررہے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 11جماعتوں کااتحاد عوام نے دیکھ لیا، عوام نے اپوزیشن کے جلسے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا نے اپوزیشن جلسے کی حقیقت کھول کررکھ دی، گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا معمول کا جلسہ تھا، اپوزیشن کے دعوؤں کے شیرازے بکھر گئے، پی ڈی ایم جلسے میں کوئی ربط دکھائی نہیں دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام جانتے ہیں معاشی مشکلات 2 سال کے پیدا کردہ نہیں، 11 رکنی ٹیم کے پاس بھی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، مسائل حل کرسکتے تو اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملاتھا، پی ڈی ایم کااتحاد غیر فطری اور وقتی ہے، پی ٹی آئی کی 2سالہ حکومت تمام مسائل کی ذمہ دارنہیں، لوگ سمجھتے ہیں موجودہ مسائل کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک نہ لیڈر ایک نہ منشور ایک ، پرانے کھلاڑی سمجھتے تھے عمران خان کوسیاست آتی ہی نہیں،جن کی وکٹ گری وہ گوجرانوالہ میں سٹیج پرنظرآئے، لوگ کہتے ہیں شہیدم حترمہ اور ذوالفقار بھٹو کے نام پر کتنے ووٹ لوگے؟ آپ اقتدارمیں آچکے، اب وہی فلم باربارکتنی مرتبہ چلائیں گے؟ لوگ اتنے سادہ نہیں ،جانتے ہیں انہیں استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ جب فضل الرحمان نے تقریرکی توپوراپنڈال خالی ہوگیا، مولانا نے خالی سٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا، بلاول کی تقریر کے دوران لوگوں نے جاناشروع کردیا، ان لوگوں کواپنا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہاہے،یہ لوگ خوف کے تحت جمع ہوئے ہیں،اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف کیسزہم نے نہیں بنائے،ہم نے اپوزیشن کوفری ہینڈدیا، بتائیں کونسا لیڈر گرفتارہوا،سب موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم سیاسی عمل سے گزرے ہیں، کبھی جلسوں کوروکانہیں جاتا،لوگ آپ کاساتھ دینے کیلئے تیارنہیں ہیں، اس کھیل سے آپ ہمیں نہیں،نظام کورخصت کرسکتے ہیں،نظام کورخصت کرنے سے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا۔

انہوں نے کہاکہ آپ معیشت کی بحالی میں روڑے اٹکارہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کوعوام نے منتخب کیاہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے5 سال پورے کیے، حکومت بھی کرےگی،مشکلات کے باوجودہمیں کوروناجیسی وباکاسامناکرناپڑا،بلاول نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر کاذکر کیا،کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی توپاکستان نے موثرآوازاٹھائی، بلاول سے کہناچاہتا ہوں بھارتی بیانیے کاحصہ نہ بنیں، بلاول اپنے بیانات سے کشمیریوں کومایوس نہ کریں، ہرپاکستانی کشمیرکے معاملے پرایک تھا،ہے اوررہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، سعودی عرب سے تاریخی تعلقات کاتحفظ کرنابخوبی جانتے ہیں،سی پیک منصوبہ جاری ہے اورجاری رہے گا، ابہام پیدامت کریں۔

Related Articles

Back to top button