وادی سوات کے انار ذائقہ میں بے مثال

انار غذا بھی اور دوا بھی پھلوں کے لئے مشہور وادی سوات کے انار ذائقہ میں بے مثال ہیں،،سوات کےباغات میں میں خوش ذائقہ انار پک کر تیار ہو گئے۔

سوات کا انار ملک بھر سمیت بیرون ممالک بھی پسند کیا جاتا ہے۔ پھلوں کے لئے مشہور وادی سوات میں دیگر پھلوں کیساتھ ساتھ خوش ذائقہ سرخ انار بھی پیدا ہوتے ہیں۔

سوات کے یہ انار رنگ اور ذائقے کے وجہ سے مشہور ہے سرد موسم اور معتدل اب وہوا کے وجہ سے سوات کا انار سائز میں بڑا،نسبتا زیادہ میٹھا اور رس برا ہوتا ہے،

انار غذا بھی ہے جبکہ میڈیسن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ روز مرہ کے بنیادوں پر گھروں اور بازاروں میں جوس نکالنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

سوات کے انار کو محفوظ بنانے کے لئے،اندرون ملک اور بیرون ملک بھیجنے کے لئے کسانوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ ذراعت سے تعاون کا مطالبہ کردیا ہے،،،کیمرہ مین ساجد خان کیساتھ وقار احمد سواتی سچ ٹی وی سوات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں