زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کوکوڑے دان میں ڈال دیا، فیاض الحسن چوہان

لاہورمیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر2007 کو پیپلزپارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان شہید ہوئے۔

آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے شہدا سے غداری سے مجبور کردیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ زرداری خاندان اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن سے بچنے کیلئے سارے جتن کررہا ہے،آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کوکوڑے دان میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہاکہ بیگم صفدراعوان غرور سے خود کو اور اپنے والد کو بڑاقرار دے رہی ہیں۔

بیگم صفدر اعوان یادرکھیں! شیطان کو تکبر کے باعث جنت سے زمین پر پھینک دیاگیا تھا۔ آپ واقعی کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی کاﺅنٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں