پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جیسنڈا کے طرزعمل نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی جماعت نے 120 سیٹوں پر مشتمل پارلیمان میں سے 64 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پانچ دہائیوں میں پہلی بار لیبر پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے جون کے مہینے میں ہی کورونا وائرس پر مکمل فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ عام انتخابات میں جیسنڈا آرڈرن کی جماعت کی کامیابی کی ایک اہم وجہ کورونا وائرس کو کامیابی سے شکست دینا بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button