پاکستانی خبریں

باغِ جناح جلسے میں شرکت، سابق صدر آصف علی زرداری نے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے باغ جناح جلسے سے قبل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداران کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کل باغ جناح جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکن، اراکان اسمبلی اور عہدیداران کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں شریک کارکن ماسک، سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں، اراکین اسمبلی، عہدیدار، کارکنوں کو ماسک، سینی ٹائزر مہیا کریں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وبا سے بچنا لازمی ہے، قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے سابق صدر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ دنوں حکومت کے خلاف بنائے جانے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے حوالے سے متحرک تھے، انہوں نے اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں، جس کے دوران انہوں نے کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button