پاکستانی خبریں

بلاول کی تقریر گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار، زلفی بخاری بھی میدان میں آگئے

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا اور کہا بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں۔ بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا۔ اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔ یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاون بھٹوزرداری نے گوجرانولہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت آج بد ترین دورسےگزررہی ہے۔ عمران خان نے کرپشن کےخاتمہ کا وعدہ کیا لیکن آج کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے بھی کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button