کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سی اے اے کا غیر ائیر لائن پر جرمانہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کیو آر 604 سے کورونا مریض نے سفر کیا، سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم سی اے اے کلیکشن اکاؤنٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا اس بابت کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر ویز کو مسافر کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، کورونا ایس او پیز کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سی اے اے نے ہدایت کی تھی کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں