پاکستانی خبریں

ہر طرف بحران، عوام بتائیں تبدیلی پسند آئی؟ بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں تبدیلی یہ ہے کہ اس وقت معیشت بدترین دور سے گزر رہی ہے، لوگوں کو روٹی تک میسر نہیں، عوام بتائیں کون سی تبدیلی آئی؟ تبدیلی یہ ہے کہ آج پاکستان میں تاریخی غربت اور بے روزگاری آئی، غریب مزید غریب تر ہوتا جارہا ہے، بجلی، گیس اور…

نوکریوں اور روزگار کا وعدہ کرکے لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کردیا

بلاول نے کہا کہ آج مزدور کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور موجودہ حکومت نے ہر طرف مہنگائی کا بازار گرم کردیا، عمران خان کے پاس ہر بحران کا حل ٹائیگر فورس ہے؟ عمران خان نے وعدہ کیا تھا ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر کا لیکن حکومت نے کروڑوں لوگوں سے چھت چھین لی اور کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا، وعدہ کیا تھا کہ قرض نہیں لیں گے لیکن ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا، کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔

پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی کہہ رہے ہیں پنجاب میں کرپشن بڑھ گئی

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے کہ اگر آصف زرداری، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں پر الزام لگے تو سچ لیکن اگر عمران خان یا علیمہ باجی پر الزام لگے تو جھوٹ نکلے، پی ٹی آئی کرپشن کے نام پر صرف سیاسی انتقام لے رہی ہے، ان کے اپنے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن بڑھ گئی، ہم کرپشن ختم کرنے کے حامی ہیں جس کے لیے آپ کو ہر پاکستان کے لیے یکساں قانون بنانا ہوگا، اگر سابق وزرائے اعظم سے کرپشن کی تفتیش کرنی ہے تو سابق جرنیلوں اور ججوں کو بھی احتساب کے دائرے میں لانا ہوگا۔

این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کو 500 ارب روپے کم دیے گئے

بلاول نے کہا کہ اس بار این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کو 500 ارب روپے کم ملے ہیں، اگر یہ رقم مل جاتی تو گوجرانوالہ میں کتنی ترقی آجاتی؟ یہ پنجاب کے عوام کا پیسہ ہے اسے دے کر کوئی احسان نہیں کرے گا۔

قبل ازیں جلسے سے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، سینیٹر ساجد میر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے روانہ ہوئیں تو مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ رہے، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ بنیں۔

Related Articles

Back to top button