پاکستانی خبریں

پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب 4 افراد جاں بحق

لاہور میں موذی وائرس پھر زور پکڑنے لگا، کورونا وائرس سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹے میں 96 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50 ہزار 780 ہو گئی۔

مزید برآں پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 237 ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان 13، راولپنڈی 11، گجرات 7، فیصل آباد 4، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور میں تین تین، شیخوپورہ، حافظ آباد، وہاڑی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو، دو جبکہ نارووال، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button