پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ راشد ربانی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ 6 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی شدید علیل ہوگئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے بتایا تھا کہ راشد ربانی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینیئر پی پی رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button