پاکستانی خبریں

او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 اہلکارشہید، کئی زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی پر مامور 6 اہلکارشہید ہوگئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے کانوائے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بھی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا،دو گاڑیوں میں کمپنی کے ملازمین کو کراچی لے جایا جا رہا تھا اور ان کی حفاظت کے لیے ایف سی کی دو گاڑیاں بھی ساتھ تھیں۔

بزی ٹاپ کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے، ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آوروں کی ایک گولی ایف سی گاڑی کے فیول ٹینک میں لگی، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے اپریل 2019 میں بسوں سے اتار کر 14 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں بیشتر پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔

Related Articles

Back to top button