پاکستانی خبریں

شیخ رشید کا کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں اور اسٹیشنوں کو بحال کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں اور اسٹیشنوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تمام ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل اور اسٹاف کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

ریلوے کرایوں میں کمی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 8 ماہ ٹرین سروس بند رہی لہٰذا ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

Back to top button