پاکستانی خبریں

قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی قومی معاملات اورآئینی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں کہا ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کواستحکام کی راہ پرڈال دیاہے، منی لانڈررزنےمعیشت بربادکی ہم نےسنبھالا دیا،قومی دولت چوری کرنےوالےصرف این آراوکی تلاش میں ہیں۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ملاقات میں اداروں کےخلاف بیانیہ کسی صورت ملکی وقومی مفادمیں نہیں، عوام ریاستی اداروں کےساتھ کھڑے ہیں، بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بہترمعاشی اقدامات سےحکومت درست سمت میں آگےبڑھ چکی ہے، درست پالیسی،عوامی مفادکی قانون سازی سےمثبت نتائج کی توقع ہے۔

 

Related Articles

Back to top button