پاکستانی خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار ہے، جبکہ سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں، جبکہ اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی موجود نہیں، انتظامی نااہلی سے عوام کو سبسڈائزڈاشیا کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیا کی بلیک میں فروخت رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ انتظامی نااہلی اور آپس کے اختلافات سے ادارے کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہوئی۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی۔

دریں ثنا ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ درآمدی چینی کی آمد سے صارفین کو فراہمی کا عمل بہتر ہوجائے گا، صارفین کو آٹے اور گھی کی خریداری میں بدستور مشکلات کا سامنا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ جلد یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق مسائل حل کردیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button