ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی،اسد عمر نے خبردار کردیا

وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرات سے خبردار کر دیا،کہتے ہیں اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظفرآباد اورکراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37 فیصد رہے اور کورونا مثبت کیسز کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 50 روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار کورونا مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا جبکہ رواں ہفتے کے پہلے 4 دن کورونا سے روزانہ 11 اموات ہو رہی ہیں اور اموات کی یہ شرح 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں