صفائی کی خصوصی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، سی ڈی اے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران پانچ ہزار 200 ٹن کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں خصوصی صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور روزآنہ 650 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق صرف بارہ کہو سے دو ہزارٹن کوڑا اٹھایا جا چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صفائی کے اوقات کار 7 بجے سے 5 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکزمیں صفائی کے اوقات کار رات گیارہ بجے تک ہیں۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سیکٹوریل ایریا کےعلاوہ دیہی علاقوں سے بھی کوڑاکرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔

 سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ اللہ دتہ، کھنہ، فراش ٹاوَن اورگولڑہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی صفائی کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں