پاکستانی خبریں

اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر اعظم کا پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردی۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا، ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے 4بجے ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے اور ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔

وزیر اعظم مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کےفیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

کومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

Related Articles

Back to top button