پاکستانی خبریں

اپوزیشن کا بنیادی مقصد لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینا ہے: وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم صفدر ٹھیک کہتی ہیں کہ جنوری میں حکومت جائے گی لیکن حکومت جنوری 2020 میں نہیں جنوری 2028 میں جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایسے لوگ جن پر کرپشن کے مقدمات قائم ہیں وہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ان کو معلوم ہے کہ اگر حالات اچھے ہوں گے تو ان کی تو جگہ نہیں ہوگی، ان کا بنیادی مقصد لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ دینا ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت پریشر میں آکر ان کو رعایت دے دے لیکن اپوزیشن جماعتوں کے ایک ہونے سے ہمیں کوئی فکر نہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارا تو یہ ماننا ہے کہ ان کو ان کی حیثیت سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں، یہ جلسے کرکے دیکھ لیں انکو حیثیت معلوم ہو جائے گی، دو سال سے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں مزے اڑا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان اسی پارلیمنٹ سے صدارتی انتخاب لڑ چکے ہیں، یہ مولانا صاحب کو اور مولانا صاحب انکو استعمال کررہے ہیں، گزشتہ سال بھی انہوں نے مولانا صاحب کو بلا کر دھوکہ دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان اسی طرح رہے جس میں ان کے مزے لگے ہوئے تھے، مریم صفدر کی بات کرنے پر حیرت ہوتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے پیسے سے جائیدادیں بنائی ہیں، یہ وہی مریم صفدر ہیں جو کہتی تھیں پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں، یہ موسمی نظریاتی لوگ ہیں، یہ سمجھتے ہیں حکمرانی ان کا حق ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں، ایمانداری کا پس منظر نہیں، عوام کی آج جو حالت ہے اس کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں اور مریم صفدر ٹھیک کہتی ہیں جنوری میں حکومت جائے گی، حکومت جنوری 2020 میں نہیں جنوری 2028 میں جائے گی۔

Related Articles

Back to top button