برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی

برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی ، پروازکی آمدپرہلی پرواز لاہور پہنچنے پرایئرپورٹ کے سی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا، برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنے ہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔

پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔

برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا، برٹش ایئرویز کی پرواز دو سوسے زائد مسافر لے کر لندن جائے گی۔

یاد رہے برٹش ایئرویز کو لاہورکے لیے ہفتہ وار4پروازوں کی اجازت دی گئی اور 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئے آپریشن شروع کرے گی۔

خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کا بھی معائنہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں