وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

 وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

 وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کواسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم ہو گا۔ گندم کی پہلی کھیپ پہنچ چکی جبکہ باقی جلد پہنچ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں