عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ملک کے لیے نقصان دہ ہے، عارف علوی

صدرمملکت عارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ پر حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ملک کے لیےنقصان دہ ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ اپنے مفاد کیلئے اداروں سے مقابلہ کرنے جارہےہیں، یہ بڑی خطرناک کیفیت ہے، یہ بھارت کا بیانیہ ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اپوزیشن اورحکومت میں رابطوں کا فقدان ہے، کچھ چیزوں پراپوزیشن اورحکومت میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہیں تو میں کردار ادا کرنے کو تیارہوں، سینیٹ الیکشن کو روکنا جمہوریت کے خلاف اقدام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں