پاکستانی خبریں

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل، تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دینے کے اہل

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، زیرِ تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ سال 21-2020 کے اسکالر شپ کی درخواستیں دی جاسکتی ہیں، یہ سہولت 125یونیورسٹیزکے 4 یا 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے ہے۔ زیر تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھولا تھا۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلباء کی فیملی ان کم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button