پاکستانی خبریں

ملک بھر کے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی، آٹا اور گھی غائب

ملک بھرکے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے گزشتہ 2 ماہ میں چینی کی خریداری کے 3 ٹینڈرز جاری کیے جو اگست، ستمبر اور اب اکتوبر میں جاری کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں بار 35،35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈرز جاری کیے گئے لیکن شوگرملز نے اگست میں 4 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو فروحت کی جس کی وجہ سے اگست میں خریدی گئی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو 94 روپے فی کلو تک پڑی جب کہ ستمبر میں جاری چینی کے ٹینڈرزکی بولی میں کسی شوگر مل نے حصہ نہیں لیا۔

یوٹیلٹی حکام کا کہنا ہےکہ گندم پاسکو سے لیتے ہیں، ادائیگیوں کے مسائل کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے کی قلت پیدا ہوئی تاہم دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

حکام نےبتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی سستا ہونے کے باعث دستیابی میں مشکلات ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے اور پیکج کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر ہے جب کہ پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔

Related Articles

Back to top button