مریم نواز سے متعلق اب کھبی بات نہیں کروں گا، شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مریم نواز کے خلاف کوئی کہے بھی تو بات نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی سے بات جیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا وہ مریم نواز سے متعلق بات اس لیے نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک عورت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مریم نے میرے بارے باتیں کی اس لیے انھین وارننگ دی اس کے بعد مریم نے ان سے متعلق کبھی بات نہیں کی ان کا شکریہ آئندہ کبھی بھی ان سے متعلق بات نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کو چور ، ڈاکو ڈس آنسٹ، لٹیرا سمجھتا ہوں لیکن غدار بہت سخت لفظ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا وہ مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں یہ مہنگائی ان کی حکومت کے خلاف سازش ہے جسے ختم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ کے بنیاد پر نواز شریف کی اب کوئی حثیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں