پاکستانی خبریں

خیبر پختونخوا میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

 بنوں کے علاقے منڈاں میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران پولیس کی جانب سے مبینہ فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور بنوں ڈیرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ معمولی کیس میں ملزم کی تلاش میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا۔ لواحقین نے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں دیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

ایک اور واقعے میں پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button