پاکستانی خبریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان اور یہ 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Related Articles

Back to top button