وزیراعلیٰ پنجاب اور فواد چوہدری کی ملاقات، گلے شکوے دور اور ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

شکوے دور ہونے کے بعد فواد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایک دوسرے سے تحفظات دور ہوئے اور گلے شکوے بھی ختم ہوگئے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مل کر چلنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فواد چوہدری کو جہلم کے لئے جلد ترقیاتی پیکیج کا یقین دلایا، اور کہا کہ فواد چوہدری ہمارے بھائی ہیں اگر شکوہ ہے تو دور کریں گے اور ان کی قومی مفاد میں تجاویز بھی استفادہ کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم میں ترقیاتی پیکیج کااعلان ایک پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔ جب کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مل کر چلیں گے، اور ہمارا ہدف عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں