اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ آئی ٹی پی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے 8 حلقوں سے انتخاب لڑے گی۔

اس بات کا فیصلہ اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ برائے انتخابات گلگت بلتستان کے اجلاس میں کیا گیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے گلگت ون سے سید مصطفی شاہ، گلگت ٹوسے فقیر شاہ، گلگت تھری سے ضیاءالدین ایڈووکیٹ، نگر ون سے محمد باقر شیخ ، سکردو ون سے محمد عباس ایڈووکیٹ، سکردو ٹو سے محمد شبیر حافظی، سکردو فور سے کیپٹن (ر) محمد علی سکندر اور کھرمنگ سے محمد علی خان کاچو انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اسلامی تحریک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور آئی ٹی پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں