عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، وزیراعظم کی طنز پر طلال چوہدری کا جوابی وار

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طنز پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔
نہوں نے کہا کہ عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لیے خواتین کا نام چاہیے ہو اس پرترس کھایا جاسکتا ہے، عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کابھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔

 

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر طنز کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کا سینئر عہدے دار صبح تین بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا اور پھر بڑا حیران ہوا کہ اس خاتون کے بھائیوں نے اسے مارا کیوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں