چارسدہ: بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے مزید 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ ان مشتبہ افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ میڈیکل ٹیم آج مزید100 مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرے گی اور زیرحراست 3 مشتبہ افراد کی ڈی این اے رپورٹ کابھی انتظار ہے جب کہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو 6 اکتوبر کو اغوا کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ بچی کی لاش اگلے روز کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں