آرمی چیف کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر گئے. کرنل مجیب الرحمن شہید ٹانک میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اس موقعے پر آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں