مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف کے وفد مریم نواز سے ملاقات کریں گیں

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج رائیونڈ جائیں گے جہاں مریم نواز اور ن لیگی رہنماوَں سے ملاقات کریں گے۔

بطور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ن لیگی رہنماؤں سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری اور دیگررہنماوں پر غداری کے مقدمات پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ جے یو آئی وفد کو مریم نواز شریف کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

 جے یو آئی پنجاب کی مجلس عمومی کا اجلاس بھی لاہورطلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

جے یو آئی ف کے اجلاس میں ملک کی ابتر سیاسی صورتحال کے پیش نظرصوبہ بھر میں حکومت مخالف تحریک کو منظم کرنے اور آئندہ ماہ لاہور میں تاریخی کانفرنس کے انعقاد کے متعلق لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں اور جے یو آئی کے اہم اجلاس راوی روڈ پر ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں