درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہترین تیاری ضروری ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہترین تیاری ضروری ہے ،انہوں نے یہ بات اسکردو اور گلگت کے دورہ کے دوران جوانوں سے خطاب کے دوران کہی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ کیا، سکردو پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گلگت کے دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطرات کا موثر انداز میں
جواب دینے کیلئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں