پاکستانی خبریں

جنت نظیر وادی میں طویل ترین لاک ڈاؤن، نظام زندگی آج بھی اجیرن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو 14 ماہ مکمل ہو گئے، جنت نظیر وادی میں طویل ترین لاک ڈاؤن سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی 14 ماہ سے مسلسل جاری ہے، جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

بھارتی قابض فورسز نے اس دوران 253 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 1400 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، فورسز کے ہاتھوں 968 مکانات بھی مسمار ہوئے، مقبوضہ وادی میں 89 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات پیش آئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پر رپورٹنگ، مودی سرکار کا ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پر وار

دوسری طرف المیہ یہ ہے کہ 14 ماہ سے جاری بھارتی ریاست دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں مقبوضہ کشمیر اور دلی فسادات میں ریاستی مظالم رپورٹ کرنے پر بھارتی حکومت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا تھا کہ ادارہ دو سال سے ریاستی انتقامی کارروائیوں کی زد میں ہے، گزشتہ سال سری نگر میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں ملی اور ریاستی قانون شکنی پر رپورٹ سے جبری روکا گیا جب کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کی آڑ میں کیے جانے والے مظالم رپورٹ نہیں کرنے دیے گئے۔

Related Articles

Back to top button