پاکستانی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوموں کے معمار قرار دیے جانے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

علم کی شمع جلانے والے پورے عالم کو علم کی روشنی سے منور کر دیتے ہیں اور یہ کام کرنے والے کو استاد کہا جاتا ہے۔ استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اسی لیے ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

گھر سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے استاد دیتا ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

معروف فلسفی واستاد ارسطو کا بھی قول ہے کہ ماں باپ بچے کو پیدا کرتے ہیں اور استاد اسے اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے جو معاشرے تعلیم کے ساتھ اساتذہ کو قوم کے معمارکا درجہ دیتے ہیں وہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button