شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں