نواز شریف جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہو گئی: وزیر داخلہ اعجاز شاہ

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے لیکن قیام پاکستان کے بعد ہی ملک میں مخالف سازشیں شروع ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا تھا تاہم ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا۔

انہوں ںے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہو گئی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے بجائے مافیا کی جیبیں بھر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ لے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہی ہے جبکہ کابینہ اجلاس صرف اس لیے ہوتا ہے کہ اب کس کے خلاف مقدمہ بنانا ہے تاہم اب عوام کے سامنے چوری اور کرپشن عیاں ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سال 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر نااہل ٹولے کو مسلط کیا گیا جس نے چینی، آٹے اور ادویات مافیا کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں