پاکستانی خبریں

کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی، متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے صورتحال تشویش ہو تی جا رہی ہے ، کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے، شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے حدود میں ریسٹورنٹ ،شادی ہالز، مٹھائی کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے والوں پر جرمانے، ریسٹورنٹ اور دیگر مقامات کو سیل کردیا۔

مختلف علاقوں میں7شادی ہال کی چیکنگ کی گئی ،جن میں سے 2 کو سیل اور 5 کو وارننگ دی گئی جبکہ کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 41 ریسٹورنٹس سیل کئے گئےاور 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دے کر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2 شادی ہالز کو جرمانے، 3 ریسٹورنٹس سیل اور 4 پر جرمانے کئے گئے، ضلع جنوبی میں 2 دکانیں اور ایک سپراسٹور کو سیل کیا گیا ،ضلع کورنگی میں 2شادی ہالزجبکہ 9ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا جبکہ 10ریسٹورنٹس پربھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ضلع شرقی میں 14ریسٹورنٹس سیل اور 10 کو 30 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کسی کوبھی ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنےکی اجازت نہیں۔

خیال رہے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Related Articles

Back to top button