پاکستانی خبریں

نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا۔

سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت نے کسی کام پرتوجہ نہیں دی، صرف کرپشن کرپشن کا شور مچانا ہے تو پھر اس طرح ہی کر لیتے ہیں، اس حکومت اور اس کے مینڈیٹ کو کسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بہت بڑی چیز ہے اسے کام بھی بڑے کرنے ہوتے ہیں.

عمران خان کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے تو کب آنی ہے، ان کی توجہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور انھیں جیل میں ڈالنے پر ہے، بے روزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے نہیں ملایا جاسکتا، وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں.

سیاسی لیڈر سے متعلق ریمارکس سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، عمران خان کا کل کا بیان دیکھا، جو قانون توڑے گا جیل میں ڈال دوں گا، ان کو کتنا شوق ہے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا، ایسے نظام بہتر نہیں ہوگا، بہت سے صحافی اور سیاست دان اس وقت جیلوں میں ہیں۔

رہنما (ن) لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہوں، حکمران طبقے کا کام ہے کہ تحمل اور برداشت سے کام لے.

ملک میں آئین کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، عمران خان کو 7 سال کے پی اور دو سال وفاق میں ہوگئے ہیں، عمران خان کو اگر ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے تو پھر کب آنی ہے۔

Related Articles

Back to top button