پاکستانی خبریں

خواجہ آصف نے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے بیان پر معذرت کرلی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے الگ تھا۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ میرے بیان سے اگر آصف علی زرداری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ میں نوجوان پر تو یقین کرنا چاہوں گا لیکن آصف زرداری کے بارے میں میری رائے آج بھی تبدیل نہیں ہوئی، اس لئے بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے اور آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔

Related Articles

Back to top button