پاکستانی خبریں

مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی

مسلم لیگ ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہفتے کو لاہور میں پرامن احتجاج کریں گے۔ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے جو کرنا ہے کر لے شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کو جرات نہیں تھی کشمیر کی متنازعہ صورتحال تبدیل کرسکے۔ 2018 کے انتخابات میں ملک پر نااہل حکومت مسلط کردی گئی۔

 

Related Articles

Back to top button