پاکستانی خبریں

شہبازشریف اپنا بستر بھی گھر سے لائے، ڈی جی نیب

ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گھر کا کھانا لانے کی اجازت ہے اور وہ اپنا بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ ہم میرٹ پر چل رہے ہیں اور میرٹ پر ہی چلیں گے، چیئرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں، جس کے خلاف ثبوت ہوں گے تو کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا لانے کی اجازت ہے، وہ مکمل آرام سے ہیں اور بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

Related Articles

Back to top button