پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی کے خطہ گلگت بلتستان پر بے شمار احسانات ہے، انجینئر اسماعیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکٹری جنرل انجنیر اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گلگت بلتستان پر بے شمار احسانات ہے ۔

سیکٹری جنرل پیپلز پارٹی جیالوں کے قافلے کے ساتھ مشہ بروم کے ہیڈکواٹر تھگس پہنچے۔

کاغذات نامزدگی کے بعد مختصرا خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لالچ دے کراورمختلیف حربوں سے ہماری وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ضمیر کا سودا نہیں کیا کیونکہ مجھے مشہ بروم کے عوام پر پوارا پورا بھروسہ تھا۔

انجینئر اسماعیل  کہنا تھا کہ حق ملکیت حق حاکمیت ہمارا نعرہ ہے ہم عوامی زمینوں کے تحفظ کریں گے۔

سیکٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پچھلے پانچ سالوں میں مشہ بروم کے عوام کو نوکریوں میں بھرتی کے حوالے سے بڑا ظلم ہوا جس کا ازالہ کرنا ناگزیر ہے۔
انجینئر اسماعیل کا کہنا تھا اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح  ہے۔

Related Articles

Back to top button