پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان الیکشن؛ تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

حکمران جماعت تحریک انصاف نےگلگت بلتستان میں اپنی امیدواروں کااعلان کردیا ایم ڈبلیوایم بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے لئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پارلیمانی بورڈ برائے الیکشن 2020 گلگت بلتستان ارشدداد، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا۔

نامزد امیدوار برائے گلگت بلتستان الیکشن 2020:

گلگت ڈویژن:

جی بی ایل اے: 1، گلگت 1: پینڈنگ

جی بی ایل اے: 2، گلگت 2: فتح اللہ خان

جی بی ایل اے: 3، گلگت 3: سید جعفرشاہ

جی بی ایل اے: 4، نگر 1: پینڈنگ

جی بی ایل اے: 5، نگر 2: رضوان علی (ایم ڈبلیو ایم)

جی بی ایل اے: 6، ہنزہ 1: کرنل(ر)عبید اللہ بیگ

جی بی ایل اے: 19، غذر 1: ظفر محمد شادم خیل

جی بی ایل اے؛ 20، غذر 2: ایڈووکیٹ نزیر احمد

جی بی ایل اے: 21، غذر 3: راجہ جہانزیب

بلتستان ڈویژن:

جی بی ایل اے: 7، سکردو 1: راجہ زکریا مقپون

جی بی ایل اے: 8، سکردو 2: محمد کاظم (ایم ڈبلیو ایم)

جی بی ایل اے: 9، سکردو 3: فدا ناشاد

جی بی ایل اے: 10، سکردو 4: وزیر حسن

جی بی ایل اے: 11، کھرمنگ : سید امجد زیدی

جی بی ایل اے: 12، شگر : راجہ اعظم خان

جی بی ایل اے: 22، گھانچھے 1: ابراہیم ثنائی

جی بی ایل اے: 23، گھانچھے 2: آمنہ انصاری

جی بی ایل اے: 24، گھانچھے 3: سید شمس الدین

دیامر استور ڈویژن:

جی بی ایل اے: 13، استور 1: محمد خالد خورشید

جی بی ایل اے: 14، استور 2: شمس الحق لون

جی بی ایل اے: 15، دیامر 1: نوشاد عالم

جی بی ایل اے: 16، دیامر 2: عتیق اللہ

جی بی ایل اے: 17، دیامر 3: حاجی حیدر خان

جی بی ایل اے: 18، دیامر 4: حاجی گلبر خان

وزیراطلاعات شبلی فراز

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہم نے کبھی بھی مقامی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہیں کی،وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان کےتمام شہریوں کےلئے ہیلتھ کارڈزجاری کرنےکا اعلان کیا۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں کسی قسم کی مہم جوئی نہیں کی،ہم نے گلگت بلتستان کے بجٹ میں اضافہ کیا، گلگت بلتستان معاشی نقطہ نگاہ سے اہم خطہ ہے،آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان معاشی حب ثابت ہوگا۔

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان کےتمام شہریوں کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا گلگت کے انضمام کےلئے عالمی ماہرین، وکلا اور حریت کانفرنس سے بھی مشاورت کی جارہی ہے گلگت بلتستان کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ دوستوں اور دشمنوں کو پہچانیں۔

گلگت بلتستان میں مزید اسپتال بنائیں جائیں گے،بجلی کے مسائل حل کریں گےاور سیاحت کےلئے دو ارب روپے کے آسان قرض دیئے جائیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما ناصر شیرازی

تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی نے حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ گلگت بلتستان کے رہنما نے مشترکہ طور پر چنے گئے امیدواروں کا اعلان کیا۔

گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابات کے انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے صوبے بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

Related Articles

Back to top button