پاکستانی خبریں

پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان جاری کر دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہا ہے ، پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کوسراہاجارہاہے۔ نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے۔ ن لیگ نےہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے، عوام ن لیگ پر اعتماد نہیں کرتے، انہوں نے کرپشن سے نقصان پہنچایا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے، پرائمری اسکولوں کوکھولنےکا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں۔  ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے۔ ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہے، ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یاد رہے 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا ہماری خواہش تھی کہ ملک کےلیےمشترکہ فیصلہ ہوتا تاہم سندھ کی جانب سے ایک ہفتے بعد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ وبا میں اضافےکی بات کررہے ہیں مگر ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، ’ایک ہفتے کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری کلاسز کھولنے سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں صورت حال کو دیکھ کر آئندہ کا اعلان کیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 15 جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی۔ ابھی کوئی ایسےحالات نہیں ہیں کہ بطورحکومت ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبا اور اساتذہ حکومت سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’تمام طالب علم ماسک پہنیں اور ایس اوپیزپر عمل کیاجائے، اگرشرائط پرعمل نہ ہوا تو مجبوری کے تحت تعلیمی ادارے بند کیے جاسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button