پاکستانی خبریں

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب، بھارتی ریاستی دہشت گردی علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دے دی

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے خطاب میں بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا مشورہ دیتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کوعلاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کے‌ حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا موقف جرات وتدبرسے بیان کیا، انھوں نے نئے پاکستان کے وژن کوبیان کیا اور تنازعہ جموں وکشمیرمفصل اور مدلل انداز میں پیش کیا۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کےاستصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پر زور دیا، مسئلہ فلسطین، افغان امن عمل، اسلاموفوبیا اور سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کےاثرات پر بھی کھل کر بات کی۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پرپاکستان کاموقف بیان کیا اور عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق ٹھوس تجاویز پیش کیں، عمران خان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کوعلاقائی امن کیلئےخطرہ قرار دیتے ہوئے بھارت کومسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل کا مشورہ دیا۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نے بھارت پرزور دیا کہ کشمیرمیں غیرانسانی فوجی محاصرہ ختم کرے، کشمیری رہنماوں اور نوجوانوں کورہا کرے اور بھارت ذرائع ابلاع پر پابندیوں کو ختم اور بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دیرینہ مسئلہ کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پرزور دیتے ہوئے مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر پائیدار امن ناممکن ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں اقلیتوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ہندتوا کےانتہا پسندانہ نظریات کی سنگینی سے آگاہ کیا اور مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم نےایک مرتبہ پھرپاکستان کا اصولی موقف دوہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری امن عمل پروزیراعظم نے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور اسلامو فوبیا کوروکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پرقانون سازی کی تجویز پیش کی۔

Related Articles

Back to top button